واشنگٹن میں سکھس فار جسٹس نے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس کیلئے ایک بلین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، خالصتان ریفرنڈم کیلئے عالمی دباؤ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں سکھس فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کے پہلے سرکاری اجلاس کے لیے ایک بلین ڈالر فراہم کرے گا۔امریکہ بھر سے سینکڑوں سکھ برادری کے ارکان دارالحکومت میں جمع ہوئے جہاں امن، اتحاد اور اپنے سیاسی مطالبات کے حق میں آواز بلند کی گئی۔
تنظیم کی جانب سے خالصتان کے معاملے کو ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سفارتی اور جمہوری حل پر زور دیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے مطالبہ رکھا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے براہ راست بات چیت کی جائے تاکہ بھارت کے زیر انتظام پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں آزادی ریفرنڈم کروایا جاسکے۔




















