خیبرپختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کمانڈر پشاور کور مہمان خصوصی تھے۔
خیبر پختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے 5 روزہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ آج اختتام پذیر ہوا۔ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی مختلف علاقائی 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ پشاور کی ٹیم فاتح قرار پائی۔
فائنل میں میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کی ٹیم نے بنوں کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں 2 پوائنٹ سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹاکرے کا مقابلہ کیا اور بہترین میچ نے شائقین کے دل جیت لیں۔
میچ دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں سکول کے بچے اور لوگوں نے شرکت کی، کھلاڑیوں کی عمدہ کارگرگی پر شائقین نے خوب داد دی۔ خیبر پختونخوا کے اعلیٰ انتظامی افسران سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور نے کھیل کے اختتام پر جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کو کیش انعامات، میڈلز اور ٹرافی دی۔ ایوانٹ کا انعقاد کورکمانڈر پشاور کی خصوصی ہدایت کیا گیا تھا۔
Inter-Regional Volleyball Championship Talent Hunt! #KP govt & #PakistanArmy organized a stellar 5-day event. #Peshawar emerged victorious, beating #Bannu 3-2 in a thrilling match.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 9, 2024
8 teams from various regions displayed exceptional skills!#SamaaTV pic.twitter.com/CTFXhPLZ5S
اعلامیے کے مطابق مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے 3 ٹیمیں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 میں بھیجا جائیں گا۔ پاک فوج کی جانب سے منتحب شدہ کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ دی جائے گی۔
منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے چھ ماہ تک دیئے جائینگے جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہے کہ انھوں نے ہمارے لیے اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا اور مقابلوں کو چار چاند لگا دیئے۔
خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد ملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال ہوگی۔ شرکاء نے خیبر پختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے اقدامات کو ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت قرار دیا۔جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔