پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ضلع کچہری لاہور میں پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے درج اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے دو مقدمات پر سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے دونوں مقدمات میں چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ پرویز الہیٰ پر پنجاب اسمبلی میں بوگس بھرتیوں کرنے میں اختیارات کا غیر قانونی استعمال کا مقدمہ درج ہے
دوسرا مقدمہ محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے میں اختیارات کا استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے۔