تبادلہ مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی بڑھتی طلب کے سبب پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافے کے ساتھ 281 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
اس سے قبل کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا تاہم بعد زاں طلب میں اضافے کے بعد قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال 98 پیسے سستا ہوکر 74.12 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 10 پیسے سستا ہوکر 76.39 روپے پر آگیا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔