عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی 70 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 4 فیصد تک کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 3 فیصد سے زائد سستا ہوکر 76 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں گیس کی قیمت 5 فیصد کم ہوکر 2 ڈالر 76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ آج (پیر کو) سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔