خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا۔
ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کو اٹھارہ جون دوہزار تئیس کو لندن میں گوردوارے کے باہرقتل کیا گیا تھا۔
بھارت کی جانب سے ناانصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہےکہ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
انہوں نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑےکردینگے۔بھارت ٹوٹے گا اور پنجاب آزاد ہوکر خالصتان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اوراس کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس ملوث ہیں،ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے۔
خالصتان تحریک کے زور پکڑنے سے مودی حکومت شدید دباؤ کا شکارہے۔