پنجاب کےضلع وہاڑی سے پی پی 236 سے محمد اویس خاکوانی نےمرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا
مرکزی صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سےپی پی236وہاڑی سے محمداویس خان خاکوانی نےملاقات کی، ملاقات میں اویس خان خاکوانی نےاپنےساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیاصدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نےاویس خاکوانی کوپارٹی مفلرپہناکرشمولیت پرخیرمقدم کیا۔
اویس خان خاکوانی کاجہانگیرترین اورعبدالعلیم خان کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہار کیا اور اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب میں آئی پی پی کی مضبوطی کےلئےدن رات کام کریں گے۔
مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کامنشوربہتری اورانفرادیت میں اپنی مثال آپ ہےآئی پی پی غریب اورپسےہوئےطبقےکوزیادہ سےزیادہ سہولتیں دیناچاہتی ہےملکی ترقی اورخوشحالی کےلئےہرشہری کواپنا کردار اداکرناہوگا۔
اویس خان خاکوانی پی پی236وہاڑی سےآئی پی پی کے امیدوارپنجاب اسمبلی ہونگےاُن کےوالدمحمدامین خان خاکوانی اپنےعلاقےکی اہم سیاسی شخصیت رہ چکےہیں۔