نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ موسم کے حساب سے بچوں کی چھٹیوں میں اضافہ کا فیصلہ کریں گے ۔
لاہور کے علاقے سگیاں پل کےدورہ کے موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8کلومیٹرکایہ پراجیکٹ ہےجسےتین ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کررہےہیں لیاری میں اسی طرح کاپراجیکٹ8سال میں مکمل ہوا تھاعلاقہ مکینوں کوفی الحال مسائل کاسامناہے۔
نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس روڈ پرروزانہ ڈھائی لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں اس سال پولیس کونئی وردیاں ملی ہیں کوشش ہے پولیس کومزیدنئی وردیاں مہیاکریں۔