ملک میں 9 پاور پلانٹ بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کے 2649 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ملک میں 2649 میگاواٹ کے 9 پاور پلانٹس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 650 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ یونٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہے، پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کے 2 یونٹس بھی بند پڑے ہیں، پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کے دونوں یونٹس سے 1180 میگاواٹ بجلی آنا تھی۔
ذرائع کے مطابق 496 میگاواٹ کا گڈو 747 یونٹ 15 اور 16 بھی بند پڑے ہیں، 350 میگاواٹ کے گڈو اولڈ جنریشن فائیو، سیون، ایٹ اور نائن بھی بند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 پاور پلانٹس کی بحالی کب تک ہوسکے گی، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال شدید ہوگیا ہے، جس کے بعد بجلی کی بندش کا شیڈول بھی کئی کئی گھنٹے بڑھ گیا، شہری روزانہ کئی گھنٹوں کی اضافی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔