وزارت خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی تنظیم نو حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، تنظیم نو کا مقصد کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس میں مداخلت نہیں بلکہ نظم و نسق،کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایف بی آرکےانتظامی امورمیں کسی اورادارےیاوزارت کی مداخلت نہیں ہوگی،اِن تجاویز میں ایف بی آر ورک فورس کی ڈاؤن سائزنگ شامل نہیں،تنظیم نو کا مقصد کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس میں مداخلت نہیں ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو کامقصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا، سسٹم میں توازن اورسرمایہ کاری لاناہے،ادارے کی استعداد کار میں بہتری کیلئے کچھ تجاویز تیار کی گئی ہیں، ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کو مضبوط بنایا جائے گا۔