افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا، واقعے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کابل کے ضلع دشت برچی میں ہوا، دھماکے کا ہدف کار تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک کوسٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں کوسٹر میں آگ لگے ہوئے اور قریب ہی متعدد افراد کو بے حسی کی حالت میں پڑے دیکھا جاسکتا ہے۔