معروف ٹرکش سیریز کورولش عثمان سیزن 5 کی قسط نمبر143 کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سےصارفین میں بڑی قیاس آرائیاں پیدا ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے صارفین کو مایوس کر دیا ہےکچھ خبر یں ایسی آرہی ہیں کہ سیریز ڈائریکٹر و رائٹربوزداغ اور براک اوزیچویٹ کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے قسط کو روکا گیا ہے تاہم ایسی خبروں کوتصدیق یا تردید نہیں کی گئی سیزن 5 کی قسط نمبر 143 کے ٹریلر کو روکا گیا اور نئے ٹریلر میں تبدیلیاں کی گئیں۔
View this post on Instagram
زیر گردش خبروں میں دوسری بات یہ بھی سامنے آئی کہ سیریز کی ریٹنگ کم ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹر و ڈرامہ رائٹر کو ایکٹر براک نے تبدیلیاں کرنے کو کہا جس کی وجہ سے نئے جاری ہونے والے ٹریلر میں ایک دھماکے دار انٹری ہوئی ہے جو صارفین کے جوش کو گرما رہی ہے اس جاری ہونے ٹریلر میں سیاست کیساتھ ایک بڑی جنگ کا عندیہ دیا گیا ہےاور نئے ویلن منگول کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش میں زیادہ سردی ہونے کی وجہ سے قسط کو شوٹنگ کو روکا گیا اور شوٹنگ میں تبدیلیوں کیلئے وقت مانگا گیا جس کی وجہ سے قسط تاخیر کا شکار ہوگئی۔
براک اوزیچویٹ کے بارے میں بھی سوشل میڈیا پر خبریں پھیلی ہوئی ہیں کہ ان کے ڈائریکٹر کیساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں جس وجہ سے انھوں نے سیریز کے سیٹپ کو خیر آباد کہہ دیا ہےتاہم براک کی طرف سے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصدیق نہیں کی گئی ۔