پاکستان اور بھارت میں بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش آلو بینگن کو دنیا کے 100 ناپسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
آلو بینگن پاکستان اور انڈیا کی ایک مشہور اور معمول کی ڈش ہے تاہم دو سبزیوں کے اس ملاپ سے بننے والے سالن کے بارے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر فوڈ اکاؤںٹ ٹیسٹ اٹلس کی ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں انہوں نے دنیا بھر کے 100 ناپسندیدہ یا برے کھانوں کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آئس لینڈ کی مشہور ڈش ’ہکاری‘ ہے، اسی فہرست میں ٹیسٹ اٹلس نے مشہور دیسی ڈش آلو بینگن کو بھی اس فہرست میں شامل کرتے ہوئے اسے 60واں نمبر دیا ہے۔
دنیا بھر کے 100 ناپسندیدہ کھانوں میں آلو بینگن کو 2.7 کی ریٹنگ دی گئی ہے۔ اس رینکنگ کے بعد انسٹاگرام پر بھارت سے تعلق رکھنے والی شیف اناہیتا ڈھونڈے نے آلو بینگن کی ریسیپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لئے یہ بات تسلیم کرنا بہت مشکل ہے کہ آلو بینگن دنیا کے 100 بدترین کھانوں میں شامل ہے۔
خاتون شیف کا مزید کہنا ہے کہ آلو بینگن تو ہر کسی کے ٹفن میں پائے جانے والا کھانا ہے۔
View this post on Instagram
ایک اور اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ انڈین لوگ اس فہرست سے شاید متفق نہ ہوں کیونکہ ہم میں سے اکثر لوگ گریوی ڈش کو پسند کرتے ہیں۔
ایک اور شیف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے اس بات پر شدید حیرانی ہے کہ آلو بینگن دنیا کے 100 بدترین کھانوں کی فہرست میں ہے، اس ریسیپی کی کوشش کریں اور پھر مجھے بتائیں کہ کیا آلو بینگن دنیا کے بدترین کھانوں میں شمار ہوتا ہے؟۔