امریکا کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف پر چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ایسے اقدامات دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کےمترادف ہیں،تجارتی جنگوں اور ٹیرف پالیسیوں کا کوئی فاتح نہیں ہوتا،ایسے اقدامات سےعالمی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔
چینی حکام کاکہنا ہےکہ خودمختارممالک کےدرمیان معمول کا تجارتی تعاون قابلِ احترام ہونا چاہیے، تجارت کو سیاسی دباؤ کے لیےاستعمال نہیں کیاجانا چاہیے،ایران سمیت دیگرممالک کےساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئےتجارتی تعلقات جاری رکھیں گے،امریکا غیر قانونی پابندیاں ختم کرے،مذاکرات اورکثیر الجہتی تعاون کا راستہ اختیار کیاجائے
واضح رہے کہ امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔





















