امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پرپہلا وار کردیا۔ اقتصادی گھیراؤ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارت پر پابندی لگا دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیصلہ حتمی ہے اور اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران پر تباہ کن حملے سے خوفزدہ نہیں۔ فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشنز میز پر موجود ہیں لیکن سفارتکاری پہلی ترجیح ہے۔
قبل ازیں امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طورپر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری حکومت کی مدد کا انتظارنہ کریں،فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔
امریکی سفارت خانہ کے مطابق ایران میں مظاہرے پرتشدد صورتحال اختیار کر سکتے ہیں،امریکی شہری زخمی ہوسکتے ہیں،انہیں گرفتار کیاجاسکتا ہے۔





















