پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس اپنےحکم پر عملدرآمد کرائیں گے چیف جسٹس نے 8 فروری کو الیکشن کرانےکا کہا ان پر بھروسہ ہے۔
لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی بھی اپنےقائد کو جیل سے بچانے کیلئے الیکشن لڑرہی ہے ن لیگ اپنے قائد کو جیل سے بچانے کیلئے الیکشن لڑرہی ہے ہم اپنے منشور پر عمل کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں ہم نے این ایف سی ایوارڈ دیا جس سے شہباز شریف پنجاب میں کام کر سکے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لاہور ہمارا ہے،ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں میرے لاہور سے الیکشن لڑنے کا مقصد ہے ہم لاہور کو اون کرتے ہیں ہمیں سازش کے تحت پنجاب سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی ماضی میں آمروں نے ہم پر مختلف سیاسی جماعتیں مسلط کیں ہم چاہتے ہیں کہ صاف،شفاف الیکشن کرائے جائیں ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اور دوسری چیزوں کی شکایت نہیں کر رہے آج کل سیاسی جماعت اعتراض کر رہی ہے ان کے امیدوار نااہل کیے گئے الیکشن میں عوام جو فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم تو کہتے ہیں قاضی صاحب قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی اس بات پر اعتماد کرتے ہیں ہم تو کہتے ہیں قاضی صاحب قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں چیف جسٹس نے کہا ہے پتھر پر لکھا ہوا ہے الیکشن ہوں گے سینیٹ ،اقوام متحدہ،اوآئی سی سے قرار داد پاس کرا دیں الیکشن 8 فروری کو ہوں گے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے10نکات پر عمل کریں گے تو عوام کے مسائل حل کرسکیں گے پیپلز پارٹی ہر طبقے کی نمائندگی کرتی ہے،کسی میں فرق نہیں کرتی لاہور کے لوگوں سے مسائل کے بارے میں مجھے بتایا گیا ہے لاہور میں جتنا کام کرنے کی ضرورت ہے باقی پاکستان میں نہیں ہے۔