ملک بھر میں 8 فروری کو ہونےوالے عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے1 ہزار996 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور،625 مسترد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےقومی اورصوبائی اسمبلیوں کےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی تفصیلات سامنےآگئیں،سما کو حاصل دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی نےقومی اورصوبائی اسمبلیوں کیلئے2 ہزار620کاغذات جمع کرائے جن میں سے1 ہزار996 کاغذات نامزدگی منظور، جبکہ625امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔
دستاویز کے مطابق تحریک انصاف کےامیدواروں کے 76اعشاریہ 18 فیصد کاغذات نامزدگی منظورہوئے جبکہ مجموعی طورپرمسترد کاغذات نامزدگیوں کا تناسب 23 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پرپی ٹی آئی کےامیدواروں نے843 کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے598 کاغذات نامزدگی منظورجبکہ 245 مسترد ہوئے،او ریہاںپر پی ٹی آئی کے امیدواروں کےمنظورکاغذات نامزدگیوں کا تناسب 70 اعشاریہ 94 فیصد رہا۔
اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پرپی ٹی آئی نےایک ہزار 777 کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے ایک ہزار 398 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 379 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،اوریہاں پرپی ٹی آئی کےمنظورشدہ کاغذات نامزدگیوں کا تناسب 78 اعشاریہ 67 فیصدرہا ۔
دستاویز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف نے 769 کاغذات جمع کرائے،جن میں سے601 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور، جبکہ168مستردہوئے ۔
اسی طرح سندھ اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے 424 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے ، جن میں سے 346 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 77 مسترد ہوئے۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کیلئے 495 پی ٹی آئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے414 کےکاغذات نامزدگی منظور، جبکہ81 کےمستر دہوئے۔
بلوچستان اسمبلی کیلئےپی ٹی آئی کے 90 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے،جن میں سے37 کے کاغذات منظور، جبکہ 53 مسترد ہوئے۔