نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری مرتبہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایڈجسٹمنٹ میں مجموعی اضافہ 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔
نیشنل الیکٹرک ایک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی، کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلئے اضافے کا بوجھ 4.12 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔
نیپرا نے حکومت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، اضافے کی منظوری جنوری تا مارچ 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، نیپرا اسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے، پہلے ہی جنوری تا مارچ 2023ء کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.25 روپے کا اضافہ منظور کیا جاچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی 2 روپے87 پیسے مزید مہنگی ہونے سے صارفین پر 9 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔