عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد24 قراط سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر پر آ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعدبدھ کے روزکراچی ، لاہور ، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میںمیں سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 115 روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2680روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی بغیر کسی کمی پیشی کے 2297.66روپے پر استحکام دیکھا گیا۔