ایک افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے کہ معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا اپنی سب سے چھوٹی بیٹی سے محروم ہو گئے۔
ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا کے پلیٹ فارم فیس بک کے پیج پر ایڈکیو پی کے نے خبر شیئر کی کہ عاصم جوفا کی سب سے چھوٹی بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ پیج نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر خبر کی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے دلی خیالات عاصم جوفا کے لیے ہیں کیونکہ وہ کل اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو کھو چکے ہیں براہ کرم مرحومہ کی روح کے لیے دعا کریں۔
مداحوں کو یہ خبر سن کر کافی دکھ ہوا۔ ان میں سے اکثر ڈیزائنر اور اس کے اہل خانہ کے لیے دلی دعائیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عاصم جوفا ایک شاندار پاکستانی فیشن ڈیزائنر ہیں جو اپنے منفرد ڈیزائن، اعلیٰ معیار کے کپڑے، جدید کٹس اور اعلیٰ درجے کی مارکیٹنگ کی مہارتوں کے لیے پہچانے جاتے ہیں عاصم اب کئی سالوں سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ اپنی خوبصورت جیولری ڈیزائننگ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے بارہ سال قبل قدم رکھا تھا زیورات بنانا ان کا خاندانی کاروبار ہے عاصم جوفا اپنے اسٹار اسٹڈیڈ فوٹو شوٹ کے لیے مشہور ہیں ان کے تمام فوٹو شوٹس میں پاکستان کی معروف مین اسٹریم اداکارہ شامل ہیں۔