پاکستان عوام راج پارٹی کے سربرہ و پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید خان دستی نے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ پولیس نے دوران چھاپہ میری بیوی کو ننگا کر دیاجبکہ ایس ایچ او مظفر گڑھ خرم ریاض نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے جمشید خان دستی کے لگائے گئے الزمات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔
ایس ایچ او خرم ریاض کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پر کسی قسم کا ریڈ نہیں کیا گیا جمشید دستی اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں نہیں کیا گیا جمشید دستی کی میڈیا ٹیم اور ان کے بھتیجے سے پولیس نے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر کوئی ایسا معاملہ ہمیں بتائیں انھوں نے علاقے کے مکینوں سے پوچھا کہ رات کو کوئی ریڈ کی گئی جس پر علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ رات کو پولیس یا کسی اور ادارے کی گاڑیاں یہاں نظر نہیں آئیں۔
ایس ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائےکاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جمشید دستی کی اہلیہ کو ہراساں نہیں کیا گیاجمشید دستی کی اہلیہ نے ہراسمنٹ کی کوئی درخواست نہیں دی۔