پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ عدالتی اشتہاری نکلے ہیں دو ہزار بیس میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران کارسرکار میں مزاحمت پر گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بطور اشتہاری مطلوب ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان اور پنجاب کے صدر رانا ثناءللہ گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بطور اشتہاری مطلوب ہیں رانا ثناء پر پی ڈی ایم جلسے کے روز پولیس سے مزاحمت، کنٹینرز زبردستی ہٹانے کا الزام ہے رانا ثناء کے قافلے کی گاڑی نے 2کانسٹیبلز کو جان سے مارنے کی غرض سے گاڑی چڑھائی تھی۔
ایف آئی آر متن کے مطابق گوجرانوالہ میںرانا ثنااللہ اور دیگر نے کار سرکار میں مزاحمت کی20اکتوبر 2020میں رانا ثناء اللہ اور خرم دستگیر سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھامقامی عدالت نے 5ملزمان کو 24اکتوبر 2023کو عدم ثبوت پر بری کردیا تھا۔