پاکستان کے معروف پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے شائقین کو بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کا تحفہ دیدیا۔
پاکستان کےمعروف اداکار اورپروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نےبلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ کےموقع پرشائقین کےلیے'تیرے بن 2 ' کا اعلان کیا، انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرپروڈیوسر اسد قریشی سمیت ڈرامے کی مرکزی کاسٹ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
اس کے ساتھ ہی انہوں نے طویل کیپشن لکھ کر تیرے بن سیزن 2 کی شوٹنگ جلد شروع کرنے جارہے ہیں،۔انہوں نے لکھا الحمدللہ اس سال کا سب سے بڑا اعلان کرنے کا وقت آخر آ گیا ہے، آپ کی پسندیدہ جوڑی یمنا زیدی اور وہاج علی اپنی بے مثال آن اسکرین کیمسٹری کے ساتھ تیرے بن سیزن 2 میں دھوم مچانے کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
پروڈویسر عبد اللہ قادوانی کا ڈارمہ’تیرے بن‘ سپر ہٹ ہوا تھا اسے پاکستان کے علاوہ بھی کئی ممالک میں پسند کیا گیا۔