2023 اپنے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہورومعروف شخصیات کو بھی ساتھ لے گیا۔
سال 2023 کچھ اچھی تو کچھ تلخ یادیں اپنے ساتھ لے جا کر الوداع کہنے کو تیار ہے ،رواں سال پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بہت مشکل رہا،اس سال شوبز انڈسٹری کئی مشہور شخصیات ہم سے ہمیشہ ہمشیہ کیلئے بچھڑ گئیں۔
سال 2023 میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار قوی خان،یوسف شکیل اور ضیاء محی الدین جیسی عظیم ہستیوں سے محروم ہوگئی۔ ان تمام پاکستانی اداکاروں کو اداکاری کا استاد سمجھا جاتا تھا۔
29 جون 2023 کو پی ٹی وی کے تجربہ کار اداکار یوسف شکیل 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔وہ 29 مئی 1938 کو پیدا ہوئے،یوسف شکیل ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار تھے,جنہوں نےمختلف ہٹ پروجیکٹس میں کام کیا جن میں عوروسہ،انکل عرفی،آنگن ٹیرا،شہزوری، افشان اور 'ان کہی' شامل ہیں۔ شکیل یوسف کا اصل نام یوسف کمال تھا اور انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
پاکستان کے مقبول اداکار اورکامیڈین ماجد جہانگیر 10 جنوری 2023 کو انتقال کر گئے۔ان کو فالج کا دورہ پڑا تھا جس سے وہ مفلوج ہو گئےتھے۔
تجربہ کار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار اورپروڈیوسرطارق جمیل پراچہ 9 اپریل 2023 انتقال کر گئے تھے۔طارق جمیل نے کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا تھا۔
7 مئی کو سینئر پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارشبیر رانا کا انتقال ہوگیا تھا۔وہ کئی سال سے بیمار تھے۔وہ مشہور پاکستانی یوٹیوبر اذلان شاہ کے والد تھے۔ ان کے معروف ڈراموں میں ‘جیکسن ہائٹس’،’اب کر میری رفوگری‘، اور’قاید تنہائی‘ شامل ہیں۔
گیسٹ ہاؤس کے مشہور تجربہ کار پی ٹی وی اداکار شبیر مرزا کا ستمبر 2023 کے آغاز میں انتقال ہو گیا تھا،انہیں چند ماہ قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کی حالت آخری دنوں میں بگڑ گئی تھی۔
پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابق اداکارہ،مصنف، پروڈیوسر اورمیزبان نوشین مسعود کا انتقال 6 دسمبر کو ہوا۔نوشین مسعود پی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور میزبان تھیں۔ وہ کینسر میں مبتلا تھیں۔
پی ٹی وی کے مشہور اداکارنثارقادری 82 سال کی عمر میں انتقال 24 دسمبر میں ہوا تھا۔نثار قادری لاتعداد ہٹ پی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں نظر آئے۔ وہ منفی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور تھے۔