ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔کاروباری ہفتے کےآخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروباری دن جمعہ کے روز پاکستانی کرنسی کی قدر ڈالر کی مقابلےمیں بہتر ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ روز امریکی ڈالر 281.93 پر بند ہوا تھا۔
سال کے آخری کاروباری دن پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کے ایس ہنڈریڈانڈیکس 168 پوائنٹس بڑھکر 62220 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 62 ہزار 52 پر بند ہوئی تھی۔