مالکن کے آگ لگانے سے جھلسنے والی شمالی چھاونی لاہور کی چالیس سالہ گھریلو ملازمہ شبنم دم توڑ گئی مالکن شازیہ نے تیس نومبر کو گرم پانی مانگنے پر شبنم پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی تھی ۔
لاہورکے علاقے شمالی چھاؤنی میں گھریلوملازمہ پرتشدداورآگ لگانے والا معاملہ ایک مرتبہ پھر اٹھ گیاکیونکہ چالیس سالہ متاثرہ گھریلو ملازمہ شبنم اسپتال میں دم توڑ گئی شبنم کو مالکن شازیہ نےگرم پانی مانگنے پرپٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی ملازمہ شبنم پرپٹرول چھڑک کرآگ لگانےکاواقعہ30 نومبر کو پیش آیا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق چند روزقبل شبنم کا ویڈیوبیان بھی منظرعام پر آیا تھاویڈیو بیان کے مطابق شبنم کوملزمہ شازیہ نے جان لیوا دھمکیاں دی تھیںویڈیوبیان میں کہاگیاتھاکہ اگر شبنم کوکچھ ہوا تومالکن شازیہ ذمہ دار ہےگھر کے مالک ملزم نعیم کو حراست میں لےرکھا ہے۔