لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں چودہ سالہ کار سوار کی رکشہ کو ٹکر کا واقع میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی ۔
گرین ٹاون کےعلاقہ میں14سالہ کارسوار ابراہیم کی رکشہ کو ٹکرکاواقعہ انیس دسمبر کو پیش آیا تھا۔غفوراں بی بی8روزجنرل اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔
واقعہ میں زخمی رضیہ بی بی حادثہ کےدوسرےروزہی جاں بحق ہوگئیں تھیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونےوالی8ماہ کی حاملہ فاطمہ بی بی بھی زخمی ہوئی تھی جنھیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔
کم عمرکارسوار چودہ سالہ ابراہیم پرمقدمہ درج کر کے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔