متحدہ عرب امارات کی روایتی ڈش 'ہریس' کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ورثہ کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیہ نما'ہریس' ڈش جو کہ اماراتیوں اور غیرملکیوں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ڈشوں میں سے ایک ہے،اماراتی ہریس کی بین الاقوامی پذیرائی پر جشن منا رہے ہیں۔
یہ ڈش گندم،گوشت گھی اور زعفران کی آمیزش سے تیار کی جاتی ہے۔اس دلیہ نما ڈش کو اماراتی شہری زیادہ ترماہ رمضان میں استعمال کیا جاتا ہے،جس کو کھانے کے دستر خوان پر ایک خاص ڈش کے طور پر سجایا جاتا ہے۔