سعودی عرب میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ ایکسپو کا آغاز ہو گیاہے جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی جواد سہراب نے ’ ریاض لیبر ایکسپو‘ میں پاکستانی پولین کا فتتاح کیا ، ایکسپو کے دوران پاکستانی پویلین پر مختلف عالمی کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی ، اس دوران ہیلتھ اور آئی ٹی کے ورکرز کی طلب سامنے آ ئی۔ ایکسپو کے دوران پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کیلئےبین الاقوامی کمپنیزکے ساتھ 12 سےزائد معاہدے کیئے گئے ، پاکستانی لیبر کی اب یورپ سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی روزگارتک رسائی ہوگی ۔تعمیرات، مہمان نوازی، آئی ٹی، خدمات صنعت اوردیگرکئی شعبوں میں روزگارملےگا ۔
جواد سہراب ملک کا س موقع پر کہناتھا کہ ایکسپو پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کیلئےایک گیٹ وے ثابت ہوئی ہے۔ پہلی عالمی لیبرمارکیٹ ایکسپو ریاض میں27 دسمبرتک جاری رہےگی۔