کراچی، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) انتظامیہ نے 26 ستمبر کو دبئی میں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کے لیے بین الاقوامی کمپنیزکو دعوت دے دی گئی۔ اجلاس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کمپنیزکو 19 ستمبر تک آگاہ کرنا ہوگا۔
حکام کے مطابق سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو ایئرپورٹ 15 سے20 سال کیلئے ٹھیکے پر دیاجائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت اسلام آباد سمیت لاہور، کراچی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
یو اے ای نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب کی بھی پاکستان کے ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔