پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئر مین و سابق صدر آصف علی زرداری نے سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خودمختار پاکستان،بااختیار پارلیمنٹ اور آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع کے پیغام میں کہا کہ ملک سے غربت بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھابے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل پاکستان پیپلزپارٹی کی پہلی ترجیح ہےبے نظیر بھٹو نے زندگی بھر خوف اور دہشت کی مزاحمت کا پرچم مضبوطی سے تھام کر رکھا تھا۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نہ آمرو سے ڈریں نہ دہشت گردوں سے خوفزدہ ہوئیںبینظیر بھٹو کی بہادری پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی میراث ہےوہ وقت زیادہ دور نہیں جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنے گا۔
انھوں کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مزدور اور کسان کی خوشحالی بے نظیربھٹو کا فلسفہ تھاپاکستان پیپلزپارٹی نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت دیتی ہےپیپلزپارٹی نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مواقع فراہم کریگی۔