سول سیکرٹریٹ کے بعد ضلعی دفاتر کو بھی پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔
چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں ضلعی اور ڈویژنل افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،۔چیف سیکرٹری نےکہاکہ سرکاری اداروں کی بہترکارکردگی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔پی آئی ٹی بی کو آرکائیو فائلزکی سکیننگ کا کام جلد مکمل کرے۔
محکمانہ خط اور کتابت ای فائلنگ کو ای فائل اینڈ آفس آٹومیشن، سسٹم کے ذریعے کیا جائے۔سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کو ای فاس کے ذریعے منسلک کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری نے بتایاکہ روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو گی۔