جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی بھی فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر آئی سی سی کے ایکشن کی زد میں آنیوالے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کے حق میں بول پڑے۔
عثمان خواجہ نے اپنے جوتوں پر فلسطینی جھنڈے کے رنگوں سے ’’آزادی انسانی حق ہے، سب کی زندگیاں برابر ہیں‘‘ لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جبکہ پاکستان کیخلاف میچ میں بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھی تھی، جس پر آئی سی سی نے ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے فرد جرم عائد کی تھی۔
I would like the @ICC to explain what exactly has @Uz_Khawaja done wrong??
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) December 25, 2023
Why the double standards??#AllLivesAreEqual #FreedomIsAHumanRight pic.twitter.com/elb1pwcg7i
عثمان خان نے انٹرنیشنل کونسل سے یہ بھی درخواست کی تھی کہ انہیں اپنے بیٹ پر زیتون اور کبوتر کی تصویر لگانے کی اجازت دی جائے تاہم آئی سی سی نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی، جس پر عثمان خواجہ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر عثمان خواجہ کے حق میں سامنے آگٸے، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آسٹریلوی اوپنر کی ’’آزادی انسانی حق ہے، سب کی زندگیاں برابر ہیں‘‘ پیغام والے جوتوں کی تصویر شیئر کردی۔
تبریز شمسی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا آٸی سی سی بتاٸے گی عثمان خواجہ نے کیا غلطی کی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہرا معیار کیوں اپنایا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی اپنے اوپنر کے حق میں آواز اٹھاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ عثمان خواجہ کا مؤقف درست اور معزز انداز میں ہے، کبوتر اور زیتون کی شاخ والے سائن میں کوئی چیز ممنوع نہیں، آئی سی سی کے اپنے قواعد ہیں اور ہم ان کو مانتے ہیں۔