آئی فون صارفین کوسائبرحملوں سےبچانےکیلئےنیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی۔
نیشنل سرٹ کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیاکہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں، مضبوط سیکیورٹی سےہی سائبر حملوں سے بچاؤ ممکن ہے،آئی فون کیلئے پرانے آئی اوایس کا استعمال خطرناک، اپڈیٹ آئی اوایس استعمال کریں،لاک ڈاؤن موڈ فعال کریں،سیکیورٹی مزید مضبوط بنائیں۔
ایڈوائزری میں ایپل آئی ڈی پرمضبوط پاس کوڈ اور دوہرا تصدیقی عمل لازمی قرار دیا گیا،صارفین کوہدایت کی گئی کہ مشکوک لنکس پر کلک سے پہلے تصدیق کریں،کسی بھی سائبر مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
نامعلوم لنکس پر کلک سے گریز کریں،غیرمعروف وی پی این ،پروفائلز انسٹال نہ کریں،غیرمحفوظ وائی فائی نیٹ ورکس سےکنیکٹ ہونےسےگریزکریں۔





















