پاکستان سپر لیگ 11کے لیے بنگلا دیش کےکھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے گئے۔
بنگلا دیش میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سے جزوی این او سی جاری کیے،پی ایس ایل کی وجہ سے مستفیض الرحمان کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز سے چھٹی مل گئی۔
نیوزی لینڈ نےبنگلا دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچزکی سیریزکھیلنا ہے،ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 27 اپریل ، 29 اپریل اوردومئی کو شیڈولڈ ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سےشروع ہوگا،مستفیض الرحمان ، پرویزحسین ، شرف الاسلام ، ناہید رانا تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے۔
بنگلا دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے،بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں،کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کے لیے د ستیاب رہنے کاکہاگیا ہے،ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بڑی اہم ہے۔
بورڈ آفیشل کےمطابق فاسٹ بولرمستفیض الرحمان کو دوحصوں میں این او سی دیاگیا ہے،مستفیض الرحمان کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیاگیا ہے،انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزسےاستثنی قراردیاگیا ہے،تنزیدحسن،شرف الاسلام ناہید رانا اورریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری ہو ئےہیں،پرویزحسین کو 21 اپریل تک پی ایس ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔





















