پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھل کھیلا جائے گا جس کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیاہے تاہم اس سے قبل باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے جس میں اہم فیصلے کر لیئے گئے ہیں ۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹنگ کے دوران انکشاف ہواہے کہ بارش کی وجہ سے آج میلبرن کی پچ دیکھنے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو دشواری پیش آئی ،پچ پر گھاس کی وجہ سے قومی ٹیم مینجمنٹ کی چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ساجد خان کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ،میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال کوٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔میلبرن پچ پر گھاس کی وجہ سے کپتان شان مسعود نے محمد حفیظ کو چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا۔