سری لنکا کے مصنف کی جانب سے قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب "علی جناح، سلور وائس آف ایشیا" کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
سری لنکن مصنف چندنا وجیکون کی جانب سے لکھے گئے کتاب کی تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں کی گئی۔ بعد ازاں کتاب لانچ کرنے کی تقریب سینٹ جانز کالج میں کی گئی۔
پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر واجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں سری لنکا کے میجر جنرل (ریٹائرڈ) پرتھاپ نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔ تقریب میں کئی دیگر مصنف، صحافی اور سینیئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کیں۔
میجر جنرل (ریٹائرڈ) تھاپ کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کی بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے بیش بہا خدمات ہیں، سینٹ جانز کالج کی ڈپٹی پرنسپل راسنجلی جیا تلکا نے کتاب کی لانچ پر مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔
Chandana Wijekoon latest book, "Ali Jinnah, Silver Voice of Asia," unveiled at the Colombo International Book Fair.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 25, 2023
The sale of 6000 copies during the event underscores the enduring popularity of Quaid-e-Azam.#SamaaTV #ChandanaWijekoon pic.twitter.com/8kGNgNY7Dw
تقریب کے موقع پر پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے دوران ہی 6000 کاپیوں کی فروخت قائد اعظم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔