لاہور میں رات گئے سے وقفے وقفے سے ہونی والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہرمیں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں۔محکمہ موسمیات آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔
صبح سویرے شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز آندھی کے بعد شہر میں وقفے سے بارش ہوتی رہی،گرمی اور حبس کی چھٹی سے موسم حسین اور دلفریب ہوگیا۔لارنس روڈ،مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔نوشہرہ اور گردونواح میں صبح سے بارش ہورہی ہے۔طویل خشک سالی کا خاتمہ اور گرمی کی لہر میں کمی آئی ہے