انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لئے ویسٹ انڈیز کے سابق آلراؤنڈر کیرن پولارڈ کو اپنے کوچنگ سیٹ اپ میں شامل کرلیا۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اتوار کو اعلان کیا کہ کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں بطور اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔
🚨 West Indies great will be a part of England's coaching staff for #T20WorldCup 2024.
— ICC (@ICC) December 24, 2023
Read on 👇https://t.co/cahQ3KV49I
کیرن پولارڈ کے پاس کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں 600 سے زیادہ میچز کھیلنے کا وسیع تجربہ موجود ہے۔
36 سالہ کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی اور 135.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر ایک ہزار 569 رنز بنائے جبکہ 42 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پولارڈ 2012 میں ویسٹ انڈیز کے اس اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے سری لنکا میں T20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
اپریل 2022 میں بین الااقومی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پولارڈ کی یہ بطور کوچ پہلی انٹرنیشنل اسائنمنٹ ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے بعد مختصر ترین فارمیٹ میں انگلینڈ کی مجموعی فارم تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، ٹورنامنٹ کے بعد سے انگلش ٹیم ابھی تک دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں جیت سکی۔