پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کا نتیجہ پاکستان کے حق میں آئے گا، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ہرانا ذہن میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آلراؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں فٹ ہوجاؤں گا ، فٹ ہونے کے بعد پریذیڈنٹ ٹرافی اور آئی ایل ٹی ٹونٹی کھیلوں گا
ایک سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم سپنرز کے ان فٹ ہونے کی وجہ ہمیں بھی معلوم نہیں، کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، اس وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں ، ابرار کافی عرصے سے لمبی کرکٹ کھیل رہا ہے ، نگلز آجاتے ہیں جب نگلز اچھی طرح ریکور نہیں کرتے تو انجریز بڑھ جاتی ہیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز پورا سزن کھیل رہے تھے ، نیشنل ٹی ٹونٹی بھی کھیلے تھے، ورک لوڈ کی وجہ سے بھی انجریز ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا ، ہماری ٹیم آسٹریلیا میچ جیتنے نہیں گئی بلکہ سیریز جیتنے گئی ہے، میلبرن اور سڈنی کی وکٹیں پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں اور دونوں میچوں میں رزلٹ پاکستان کے حق میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ اچھی ٹیم بنائیں لیکن جنتی مرضی اچھی ٹیم بنا لیں پتہ گراونڈ میں چلتا ہے، بطور قوم ہم بہت جلدی جج کرلیتے ہیں ، شاہین آفریدی کافی عرصے سے اچھی پرفارمنس دے رہا ہے، کبھی کبھی ردھم میں آنے کیلئے وقت لگ جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سے پہلے فٹ ہوجاؤں گا، بابر اعظم ، محمد رضوان سمیت سارے میرے دوست ہیں ، لیکن ایونٹ میں آخری دو سالوں سے لاہور قلندرز ہمیں ہرا رہی ہے لاہور کو ہرانا ذہن میں ہے اور کوشش کریں گے ٹورنامنٹ جیتیں۔