صومالیہ کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران 70سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور علاقائی جوبالینڈ سٹیٹ فورسز نے جنوبی صومالیہ میں زیریں جوبہ علاقے کے علاقے ابودین میں ایک کامیاب مشترکا آپریشن کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 70 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔