امریکی کنٹری میوزک بینڈ ’’ دی ڈیکسی چِکس ‘‘ کی بانی رکن لورا لنچ ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق جمعہ کے روز ایل پاسو شہر کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 65 سالہ لورا لنچ جاں بحق ہوگئیں۔
لورا کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے بینڈ کے موجودہ ممبران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تعزیتی بیان جاری کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ گزرا ہوا ہمارا وقت ہمارے دل میں ایک خاص جگہ رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بینڈ کی ابتدائی کامیابی میں لورا کا اہم کردار تھا اور اس کی ناقابل تردید صلاحیتوں نے ٹیکساس اور وسط مغرب کے مراحل تک پہنچنے میں ہماری مدد کی، ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دی ڈیکسی چِکس بینڈ 1989 میں ڈیلاس، ٹیکساس میں قائم کیا گیا تھا جس کی شریک بانی ممبر لورا لنچ تھیں اور بینڈ مختلف تہواروں کے موقع پر پرفارمنس پیش کرتا تھا ۔