سابق وفاقی وزیر خارجہ و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حناء ربانی کھر نے اور سابق وزیر مملکت ملک غلام رضا ربانی کھر نے اپنے آبائی حلقہ این اے 180 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے حناء ربانی کھر نےمخصوص نشست پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے۔
عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہاریٹرننگ آفیسرز کےدفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں اور حامیوں کا رش بھی لگا رہا۔سابق وزیر مملکت ملک غلام رضا ربانی کھر نے قافلے کی صورت میں کوٹ ادو میں اپنے اور اپنی بہن حناء ربانی کھر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حناء ربانی کھر نے اپنے آبائی حلقہ این اے 180 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔حناء ربانی کھر نےمخصوص نشست پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا ئےملک غلام نور ربانی کھر کی صاحبزادی حنا ربانی کھر نے اور ان کے بھائی سابق وزیر مملکت ملک غلام رضا ربانی کھر نے بھی اپنے آبائی حلقہ این اے ایک 180 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
خیال رہے کہ سنہ 2002 کے عام انتخابات میں حنا ربانی کھر پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے حلقہ این اے -177 مظفرگڑھ2 سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس سے پہلے ان کے والد سینئر سیاستدان غلام نور ربانی کھر اس حلقے کی نمائندگی کرتے رہے۔ حنا ربانی کھر نے شوکت عزیز کے دور حکومت میں نمایاں حیثیت حاصل کی۔ 2003 میں انہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور و شماریات مقرر کیا گیا جبکہ اگلے سال وزیر مملکت برائے اقتصادی امور بنا دیا گیا اور وہ 2007 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔
2008 میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد انہیں یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور کے طور پر شامل کیا گیا۔ 11 فروری 2011 کو یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں ہی انہیں وزیر مملکت برائے امور خارجہ مقرر کر دیا گیاوہ پانچ ماہ تک قائم مقام وزیر خارجہ کے طور پر کام کرتی رہیں جس کے بعد 18 جولائی کو انہیں وفاقی وزیر خارجہ بنا دیا گیا۔ اور یوں دنیا کی پہلی سب سے کم عمر خاتون وزیر خارجہ بن گئیں۔