استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی کاکہناہے کہ کراچی کے مسائل دیکھتے آرہے ہیں اب انہیں حل کرنے کا وقت ہے۔
کراچی کےعلاقےمنظورکالونی میں استحکام پاکستان پارٹی کےدفترکاافتتاح کردیاگیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئےمحمود مولوی کاکہناتھا کہ آئی آئی پی کراچی میں تیزی سےمقبول ہورہی ہے، انتخابات میں ہم زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے۔
ان کا مزیدکہناتھا کہ اب کراچی کے مسائل حل کرنے کا وقت آگیا ہے،اس موقع پر سینیئر نائب صدر شیخ فیروز کاکہناتھا کہ محمود آباد کی ہر دوسری گلی میں نوجوان آئس کا نشہ کررہے ہیں،یہاں سے ایک بھائی وزیر بنتا ہے تو دوسرا منشیات سپلائی کرتا ہے،پندرہ سال سے اس جماعت نے نوجوانوں کو تباہ کیا ہے۔
تقریب میں صائمہ ندیم، مسرت شاہ، یونس کشمیری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی