پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کردیں۔ کہتے ہیں الیکشن میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام جماعتیں سیٹیں لیں گی، انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے انتخابات سے قبل نئی پیشگوئیاں کردیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جس طرح 2018ء میں چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، اسی طرح اس بار نواز شریف کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام جماعتوں کو سیٹیں ملیں گی، انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ ن ليگ سے ہوگا۔
پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے، الیکشن رکوانے کیلئے کئی سازشیں ہوئیں، مزید بھی ہوسکتی ہیں۔
پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے جس کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔