یورپی ملک چیک ری پبلک کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرالیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا۔
پراگ ریسکیو سروس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چیک ری پبلک کے وزیراعظم پیٹر فیالا نے اپنے تمام شیڈول پروگرام منسوخ کردیئے۔