آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کا کہا ہے کہ مہنگی بجلی صنعتیں بند کرانے لگی ہے۔
ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی صنعتیں بند کرانے لگی ہے،ریٹ فی یونٹ 20 سے بڑھ کر43.66 روپے ہوگیا۔
چیئرمین اپٹما پنجاب، کےپی کے نے کہا کہ وال مارٹ سمیت دیگرامریکی خریدارپاکستان سے منہ موڑ رہے ہیں،ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مہنگی بجلی سے کھپت 40 فیصد گرگئی،دسمبر کے 20 دن میں بھی 26 فیصد کھپت کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا ،فی یونٹ1.15 روپےمہنگا کرنے کی منظوری
عہدیداروں کا کہنا تھا20 ارب ڈالر تک پہنچنے کی جدوجہد کررہے ہیں، سپننگ انڈسٹری عروج کے مہینے میں 30 فیصد صلاحیت پر چل رہی ہے،ا س صورتحال میں ٹیکسٹائل برآمداتی ہدف 25 ارب ڈالر تک پہنچنا مشکل ہوگا۔
وا ضح رہے کہ20 دسمبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے عوام پرایک اوربجلی بم گراتے ہوئے ڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ پندرہ پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔