چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے اور انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ الیکشن کیمشن کی جانب سے آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
صادق سنجرانی قومی اسمبلی کے حلقے 260 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 32 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
این اے 260 چاغی کا حلقہ ہے جو کہ رقبے کے لحاظ سے تقریبًا خیبرپختوانخواہ کے کل رقبے کے برابر ہے۔