مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی اور دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں۔
لاہور میں مسلم لیگ ( ن ) کے مختلف ونگز کے اجلاس ہوئے جن میں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف اور نائب صدر حمزہ شہباز شریف کا پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
اجلاسوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے جوش و… pic.twitter.com/jSq4oAlD8j
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ( ن ) لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی لیکن اللہ نے ان کو سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے۔
"نوازشریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کردیا ہے اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے"
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
"لوڈشیڈنگ , دہشتگردی ختم کی تھی اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے"
"نوازشریف اب معاشی طور پہ پاکستان کو مستحکم بنائیں گے"
"اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی نوازشریف کے مقدر میں… pic.twitter.com/CLLhQOtczF
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی، امید ہے نوازشریف اور انکے مظلوم ساتھیوں کو ’’پروجیکٹ‘‘ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔
"نوازشریف کو سیاسی طور پرجتنا عوام مضبوط کرینگے , اتنا ہی پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوجائے گا"
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
"عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں , مہنگائی ہم کردیں گے"
"اللہ تعالیٰ نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی"
"صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے… pic.twitter.com/EPjlg1fMgM
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج اور پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے، پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف ان کے پاس ہے۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے بلکہ اپنی خوشحالی کو یقینی بنارہے ہیں۔
"نوازشریف کو عوام نے جب وزیراعظم بنایا نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا"
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
"پاکستان کی عزت , سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے" pic.twitter.com/tPtGr5txDa
علاوہ ازیں ن لیگ یوتھ کوآرڈینیٹر کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت مریم نواز اور حمزہ شہباز نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،ان کے دور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 5گنا اضافہ ہوا، انہوں نے روزگار اور وسائل فراہم کر کے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان اور نوجوان کی ترقی کا دروازہ ہے، 21 اکتوبر کو نوجوانوں کے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔