بھارت نے بحیرہ عمان میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے خلیج عدن کے قریب 2 گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر تعینات کردیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی بحریہ کےحوالے سے بتایا گیا ہے آئی این ایس کوچی ڈسٹرائر کے علاوہ جو صومالی قزاقوں کیخلاف تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے بحیرہ احمر اور اس کے اطراف میں گشت کرتی ہے، گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ ڈسٹرائر آئی این ایس کولکتہ کو خلیج عدن میں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کا یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے جب کل نے بحیرہ احمر میں آمدورفت کو حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے ایک بین الاقوامی مشن کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حوثی اکثر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔